Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

معاہدہ طے پا گیا، آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

مظفرآباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے قانونی ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد میٹنگ کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے تھے کہ حالات خراب ہوں مگر ان کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بجائے اب مسائل کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

Related posts

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

admin

انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک بھیک مانگنے پر 3 سے 10 سال قید ہو گی ، سینٹ سے بل منظور

Mobeera Fatima

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج ، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment