Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے موقع پر واشنگٹن میں سعودی ہم منصب محمد عبداللہ عبدالعزیز الجدعان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی تجارتی سرمایہ کاری کو بھی اجاگر کیا۔

محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ کو پی آئی اے اور ہوائی اڈوں کی نجکاری میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو کی اور پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستانی وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو آئی ایم ایف پروگرام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کاربند رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک سعودی ( pakistan saudi arab )  تعلقات صرف روایتی دوستی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جنہیں مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں بارشیں اور آندھی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

Mobeera Fatima

نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment