Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی دعاؤں کا کاروبار, لاکھوں کا فراڈ سامنے آگیا

برازیل میں جعل سازوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی کرامات کی دعائیں تیار کر کے سادہ لوح مذہبی افراد کو بیچ کر بھاری رقم کمائی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دو سال سے یہ کاروبار کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کیا ہے، جو مختلف افراد سے فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرتا، ان کی ذاتی زندگی اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرتا اور پھر مصنوعی ذہانت سے ہر شخص کے لیے الگ الگ جعلی دعائیں تیار کر کے فروخت کرتا۔

رپورٹ کے مطابق ہر دعا کی قیمت تقریباً 10 امریکی ڈالر مقرر تھی، اور یہ دعائیں بیماریوں کے خاتمے یا قسمت سنوارنے کے دعوؤں کے ساتھ بیچی جاتی تھیں۔ کئی متاثرین نے پہلی دعا خریدنے کے بعد مزید دعائیں بھی خریدیں، یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ واقعی روحانی مدد حاصل کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی نے اس دھوکے کو مزید مؤثر بنایا کیونکہ تیار کردہ دعائیں جذباتی انداز میں لکھی جاتی تھیں، جو لوگوں کے عقیدے اور امیدوں کو بھنانے کا ذریعہ بن گئیں۔

تحقیقات کے بعد ملزمان پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کئے گئے اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متاثر ہونے کی صورت میں رپورٹ درج کرائیں تاکہ مزید ثبوت اکٹھے کئے جا سکیں۔

Related posts

ایران نے خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا

Mobeera Fatima

نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

admin

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment