Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا، زندہ مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

مرغی کا گوشت 14 روپے کلو مہنگا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز گوشت 403 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 288 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو، پرچون ریٹ 288 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 414 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

Related posts

ملکی ترقی کیلئے سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی

Mobeera Fatima

یوکرین کے صدر روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment