Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 15 روپے سستا، فروٹ و سبزیوں کے نئے نرخ بھی مقرر

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی، مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو گیا، فروٹ و سبزیوں کے نئے نرخ بھی مقرر کر دیے گئے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی سے نئی قیمت 455 روپے ہو گئی۔زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 302 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 314 روپے کلو مقرر کر دیا گیا

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 03 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی درجن قیمت 247 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہو گئی۔

لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 110 روپے کلو، آلو کی قیمت 80 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت110 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

ادرک 640 روپے کلو، لہسن دیسی 280 روپے کلو، کھیرا فارمی 55 روپے کلو، میتھی 110، بینگن 50 روپے کلو، پھول گوبھی 120 روپے کلو اور شلجم 70 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔

شملہ مرچ کی قیمت 170 روپے کلو، دیسی لیموں کی قیمت 360 روپے کلو، مٹر کی قیمت220 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 50 روپے کلو، گاجر چائینہ کی قیمت 60 روپے کلو اور کریلے کی قیمت 60 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب کالا کولو 340 روپے کلو، آڑو 170 روپے کلو، آلو بخارا 220 روپے کلو،فالسہ 230 روپے کلو، تربوز 40 روپے کلو، کھجور ایرانی 470 روپے کلو، آم سندھڑی 160روپے، آم دوسہری 160 روپے کلو اور کیلا درجہ اول فی درجن 140 روپے میں دستیاب ہے۔

Related posts

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور غیر ذمہ دار شخص ہیں، 24 گھنٹے کہاں تھے؟ عطا تارڑ

Mobeera Fatima

ایف بی آر نے 2 ماہ میں 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment