Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چارسدہ: بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں طوفان اور تیز بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں تیز بارش اور طوفان کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔ جس سے 5افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 8 ماہ کی بچی، 7 سالہ بچہ اور 8 سالہ بچہ شامل ہیں، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ڈیزاسٹر وہیکل بھی حادثے پر پہنچ گئیں۔

Related posts

61 ارب روپے کے قرض جاری، پنجاب میں نئے کاروبار شروع کرنے کا ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

وزیر اعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی ، بعض جگہوں سے دبائو ہے ، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے11بجے ہو گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment