Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی ، میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، فریقین میں اتفاق ہو گیا

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

کرک انفو کے مطابق 2027تک تمام آئی سی سی ایونٹس کے لئے پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ کے درمیان اس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

معاہدے کا اطلاق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت میں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025، اور بھارت اور سری لنکا میں 2026 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہوگا۔

اطلاق پاکستان میں ہونے والے 2028 کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بھی ہو سکتا ہے، نیوٹرل وینیو ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کی جانب سے تجویز کیا جائے گا۔

نیوٹرل وینیو کی منظوری آئی سی سی دے گا،کرک انفو کے مطابق آئی سی سی کو پاکستان، بھارت اور کسی تیسرے ایشیائی یا ایسوسی ایٹ بورڈ کے درمیان سیریز پر اعتراض نہیں ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر ہوگی،کرک انفو کا کہنا ہے کہ معاہدے پر ووٹنگ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے ہوگی۔

Related posts

پی ایم اے کاکول میں آج آزادی نائٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی ہوں گے

Mobeera Fatima

چلی میں 6.2 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں لرز اٹھیں

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment