آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد چار روزے دورے پر آج رات کراچی پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق چار ارکان پر مشتمل وفد نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ٹیموں کے لیے مجوزہ ٹریننگ سہولیات کا بھی معائنہ کرے گا۔
پی سی بی کی جانب سے وفد کو ہوٹل مینجمنٹ سے ملاقاتیں بھی کرائی جائیں گی۔ وفد کو سیکیورٹی بریفنگز بھی دی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرکے اسی طرح مرحلہ وار انتظامات دیکھے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد 21 ستمبر کو واپس دبئی روانہ ہوگا، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آئی سی سی کے ہیڈ آف سیکیورٹی ایونٹس اور چند کنسلٹنٹ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں آئندہ سال فروری مارچ میں شیڈول ہے۔