Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل کر دیئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کی درخواستوں پر محفوظ  فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کیس دوسرے ٹربیونل کو منتقل نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کیس سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ جمعہ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری ، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد کیا تھا۔

Related posts

پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا، عظمی بخاری

admin

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل

admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment