Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، مزید 72 شہید ، 5 لاکھ افراد کی نقل مکانی

لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مزید 72 شہری شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں شہداء کی مجموعی تعداد 620 سے تجاوز کر گئی ، اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اب تک جنوبی لبنان سے 5 لاکھ سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوجی دستوں کو لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کے احکامات جاری کر تے ہوئے ممکنہ زمینی آپریشن کے لیے دو ریزرو بریگیڈ کو طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو ایران لا تعلق نہیں رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔ سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہو گی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

Mobeera Fatima

عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں تیزی، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment