Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 16 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے ،دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،  شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related posts

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، اڈیالہ جیل کے اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

کراچی میں یوریا ملے دودھ کی فروخت ، 27 دکانیں سیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment