Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند، سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں، حافظ حمداللہ

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند ہے جو سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور اپوزیشن میں ہی رہے گی، حکومت کی حمایت کرنا یا حصہ بننا ہماری مجبوری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں سب جانتے ہیں حکومت کون چلا رہا ہے، حافظ حمداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ خود مختار حیثیت کھوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی جدوجہد ایک خود مختار پارلیمنٹ کے لیے ہے، ہماری جماعت طاقت نہیں عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کان کے کچے ، وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائیگا تو کوئی آگے نہیں آگے گا ، شیر افضل مروت

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment