Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بلوچستان: حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےاور محکموں کے قلمدان بھی سونپ دئیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سردار مسعود لونی جنگلات و وائلڈ لائف، برکت علی کو فشریز و کوسٹل ڈویلپمنٹ کا چارج سونپ دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے اسفند یار کاکڑ اربن ڈویلپمنٹ، محترمہ مینا بلوچ بین الصوبائی کوآرڈی نیشن کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی، پیپلز پارٹی کے لیاقت لہڑی ایس اینڈ جے اے ڈی، سنجے کمار کواقلیتی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے عبید گورگیج پراسیکیوشن، صمد گورگیج لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کے پارلیمانی سیکرٹری ہونگے، عبدالمجید بادینی ٹرانسپورٹ، اصغر رند توانائی، محمد خان لہڑی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔

Related posts

آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

Mobeera Fatima

لاہور کے شہریوں کے تحفظ کیلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے، مریم نواز کی ہدایت

admin

Leave a Comment