Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ایس ایل میں بابراعظم 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

بابراعظم نے پی ایس ایل میں نیا سنگ میل عبور کر لیا، 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے یہ اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حاصل کیا، پی ایس ایل تاریخ میں کیرون پولارڈ 42 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں افتخار احمد اور محمد نواز 40، 40 کیچز کے ساتھ تیسرے جبکہ شاداب خان اور فخر زمان 39، 39 کیچز تھام کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے، پشاور زلمی نے سات میچ کھیلے ہیں اور چار میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ تین میں وہ فاتح رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ ہی تیسرے جبکہ کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Related posts

انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ نہ دینے پر 12 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس

Mobeera Fatima

انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری

Mobeera Fatima

بابوسر ٹاپ ، 15 سیاح تاحال لاپتہ ، گلگت بلتستان حکومت نے سفری ہدایات جاری کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment