پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے لاہور کے ایک ایونٹ میں اپنے دلکش اور گلیمرس انداز سے مداحوں اور فیشن شائقین کو متاثر کر دیا، مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصاویر کو دیکھتے ہی تعریفوں کی بارش کر دی۔
ایونٹ میں عائزہ خان کی نے اپنی مخصوص شخصیت کو نمایاں کرتے ہوئے منفرد اور دلکش لک پیش کی، ان کے ملبوسات، میک اپ اور مکمل اسٹائلنگ نے نہ صرف مداحوں بلکہ ایونٹ میں موجود فیشن اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی اپنی جانب مبذول کر لیا۔
View this post on Instagram
مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کے اس گلیمر انداز کو خوب سراہا، فینز نے خاص طور پر ان کے لباس، میک اپ اور اسٹائلنگ کی تعریف کی اور انہیں تعریفی کلمات سے نوازا۔


ماہرین فیشن نے بھی اس موقع پر عائزہ کے انداز کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ ان کی یہ لک جدید فیشن اور روایتی خوبصورتی کا حسین امتزاج تھی۔
