Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

وہ یہ ریکارڈ بناکر بابراعظم کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں فائنل میں کیمرون گرین تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لئے آئے۔

وہ دونوں اننگز میں صرف پانچ گیندوں کا سامنا کرکے آؤٹ ہو گئے، یہ واقعہ 1990 کے بعد تیسری پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بیٹر کے ساتھ دوسری بار پیش آیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے بابراعظم، انگلینڈ کے اولی پوپ اور بنگلہ دیش کے مومن الحق کریز پر مختصر ترین قیام کرنے والی ناپسندیدہ فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے، جواب جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بنا سکی، آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے ہیں۔

Related posts

دنیا کو دکھانا ہوگا انسداد دہشتگردی عدالتیں بھی کام کر سکتی ہیں، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت جاری

Mobeera Fatima

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment