Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، آسٹریلیا ناقابل تسخیر رہتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان

آسٹریلیا کی برطانیہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025-2027 میں آسٹریلیا تمام پانچوں میچوں میں ناقابل تسخیر رہا ہے اس طرح آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن ہے، مسلسل دو ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

دونوں رویتی حریفوں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

سری لنکا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے، پاکستان چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے، بھارت کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کی نویں پوزیشن ہے۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں333 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا، بھارتی میڈیا

Mobeera Fatima

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجری کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment