Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجری کا شکار

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل انجری کا شکار ہو گئے۔

وہ گزشتہ روز عمان کے خلاف آخری گروپ میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

کل سپر فور مرحلے کا بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا، بھارتی آل راؤنڈر عمان کے خلاف 15 ویں اوور میں کیچ پکڑنے کی کوشش میں نیچے گر ے اور انجری کا شکار ہو گئے۔

اس موقع پر وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے اور دوبارہ فیلڈنگ کے لئے واپس گراؤنڈ میں نہیں آئے تھے، آل راؤنڈر کے بارے میں پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Related posts

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی

Mobeera Fatima

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آج امریکا روانہ ہوگی

admin

دوسرا ٹیسٹ میچ ، انگلینڈ ٹیم مشکلات کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment