Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز کی جانب برینڈن کنگ اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا۔

برینڈن کنگ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 123 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ گری روسٹن 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ شائے ہوپ 55، شیمرون 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور جلد آؤٹ ہوتے گئے، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا کو 190 رنز کا ہدف ملا۔

آ سٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 24، کیمرون گرین 51 اور مچل اون 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 

Related posts

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.4 روپے پر برقرار

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا بدر کرنے پر غور

Mobeera Fatima

بھارت ایس ای او اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراض، دستخط سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment