Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

سعودی عرب میں کھیلے گئے فیسٹول ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

شعیب ملک اور عمران نذیر کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم کو ہرایا۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 51 رنز ہی بنا سکی اور یوں فتح پاکستان کے نام رہی۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جبکہ عرفان پٹھان اور شعیب ملک ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کو بھی شکست دے چکی ہے۔ تینوں میچز جیت کر پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

Related posts

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

Mobeera Fatima

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے، بابراعظم

Mobeera Fatima

پاکستان کیلئے نہ کھیل پایا لیکن پاکستان کیخلاف کھیل رہا ہوں، علی خان

admin

Leave a Comment