Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات کو اپنی زندگی کے سب سے غیر معمولی اور روحانی تجربات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ کسی غیبی مدد جیسا محسوس ہوا۔

برطانوی نجی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور بلند شخصیت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت صاحب سے ملنا میری منزل تھی۔

اے آر رحمان نے کہا کہ مجھے یہ نایاب موقع ملا کہ میں ان کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کر سکا، لیکن افسوس کہ وہ صرف ایک ماہ بعد اس دنیا سے چلے گئے، یہ موقع ایسے وقت پر ملا جو کسی معجزے سے کم محسوس نہیں ہوتا۔

میزبان کے سوال پر کہ اگر اس وقت ملاقات نہ ہوتی تو شاید یہ موقع دوبارہ نہ ملتا، اے آر رحمان نے کہا کہ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہوتا۔ جب نصرت صاحب ممبئی آئے، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ میں بلا جھجک ان کے کمرے میں چلا گیا اور وہ واقعی میرے لیے علم و فن کے دروازے کھول گئے۔

Related posts

آمنہ ملک کی جمائما کی تعریف؛ وجہ بھی سامنے آگئی

Mobeera Fatima

بالی ووڈ اسٹار ورون دھون پر جعلی ریویوز لینے کا سنگین الزام

Mobeera Fatima

شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment