Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق

گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق دیامر سے حاصل کردہ سیوریج نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ دیامر اور خیبر پختونخوا کے ملحقہ اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی گئی ہے، جس میں ایک لاکھ 59 ہزار 525 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام بچوں کو مفلوج کر دینے والے پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ویکسینیشن شیڈول پر عمل کر رہا ہے۔

21 سے 25 جولائی تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدی یونین کونسلوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی تاکہ اسے افغانستان کی ذیلی قومی پولیو مہم کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکے۔

Related posts

صدر زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام ، شیخ رشید مقدے سے بری

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Mobeera Fatima

عمران خان اور نواز شریف سمیت اہم سیاستدانوں کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment