Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 111 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر 284 روپے 77 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرار

admin

Leave a Comment