Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوشش، سازشوں کو ناکام بنائیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان مضبوط افواجِ پاکستان کے ہاتھوں میں ہے۔

کامران ٹیسوری چہلم امام حسین کے موقع پر نشتر پارک پہنچے جہاں انہوں نے چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ملوث عناصر کی جَلد نشاندہی کرلی جائے گی۔ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ادراک ہے گزشتہ روز کا واقعہ ایک سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سازش کا مقصد شہر کے امن و امان کی فضا کو خراب کرنا ہے۔ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں نے اپنی جانیں قربان کیں، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں کسی صورت بھی رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران رابطے میں ہیں۔ ان شاء اللّٰہ ہم سب مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جب جب پاکستان ترقی کرنا چاہتا ہے تو دشمن قوتیں بلوچستان کے حالات خراب کرتی ہیں۔ دعا کریں کہ بلوچستان سمیت پورے پاکستان کے حالات بہتر ہوں۔

Related posts

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

Mobeera Fatima

کہنی کی انجری ، انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

Mobeera Fatima

وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

admin

Leave a Comment