ایشین گیمز مینز کرکٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان، بنگلا دیش، بھارت اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
جاپان کے شہر نشین میں جاری ایشین گیمز مینز کرکٹ مقابلے میں بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنلز میں ایک بھی گیند نہیں کرائی جاسکی جس کے بعد چار ٹاپ ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان، بنگلا دیش جبکہ بھارت اور سری لنکا اب ایشین گیمز مینز کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ دونوں سیمی فائنلز جمعرات کو نشین میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے ہوگا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
نشین ہی سیمی فائنلز کے ساتھ ایشین گیمز کرکٹ کے دونوں میڈل میچز کی بھی میزبانی کرے گا۔ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔
