Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

صاحبزادہ فرحان کا بڑا کارنامہ، ٹی20 میں 5 ہزار رنز مکمل

پاکستان کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے 5 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

انہوں نے یہ اعزاز صرف 160 اننگز میں حاصل کیا، جو ان کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔

اس کارنامے کے بعد صاحبزادہ فرحان 160 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں محمد رضوان کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم بدستور سرفہرست ہیں، جنہوں نے یہ سنگ میل صرف 145 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

فرحان کی حالیہ فارم نے انہیں قومی اورفرنچائز کرکٹ میں نمایاں مقام دلا دیا ہے اور وہ مسلسل اپنی کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

Related posts

سابق بھارتی بالر بھی عثمان طارق کے حق میں بول پڑے

Mobeera Fatima

انگلینڈ ، سری لنکا اور پاکستان سہ ملکی سیریز کھیلنے پر متفق، پاک آسٹریلیا ون ڈے میچز کے بارے میں بھی اہم فیصلہ

Mobeera Fatima

آئی سی سی کا ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان، 3 پاکستانی بھی ٹیم کا حصہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment