Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے فلم پروموشن میں پاکستان کا نام روشن کردیا

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھاوے نے اپنی آنے والی فلم ‘دا ڈیول ویئرز پراڈا 2’  کی پروموشن کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔

میکسیکو سٹی میں منعقد ایک تقریب کے دوران اداکارہ کو پاکستانی فیشن برانڈ وارپ (Warp) کا سیاہ رنگ کا “ٹوبلا” نامی بیگ اٹھائے دیکھا گیا۔ یہ بیگ اپنی منفرد ڈیزائن، نفاست اور جدید اسٹائل کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

این ہیتھاوے کو معروف اسٹائلسٹ ایرن والش نے اسٹائل کیا، جہاں انہوں نے اس بیگ کو ایک خوبصورت سیاہ لباس کے ساتھ کیری کیا، جس پر سنہری تفصیلات نمایاں تھیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم 2006 کی کامیاب فلم دا ڈیول ویئرز پراڈا کا سیکوئل ہے، جس میں این ہیتھاوے کے ساتھ میریل اسٹریپ اور ایملی بلنٹ بھی اپنے یادگار کرداروں میں واپس نظر آئیں گی۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ اس سے قبل بھی عالمی شخصیات، جن میں گلوکارہ ڈوجا کیٹ اور پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ویلانی شامل ہیں، وارپ کے ڈیزائنز کا انتخاب کر چکی ہیں۔

Related posts

نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے پر خاموشی توڑ دی، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Mobeera Fatima

ایشوریا رائے کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ جان کر مداح حیران

Mobeera Fatima

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment