Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی مزید 2 روپے، 52 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر ساڑھے 29 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 52 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔

نیپرا نے تین ہفتے قبل سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی تھی جس سے صارفین پر تقریباً 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا، جبکہ اگست میں ملک بھر کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

سی پی پی اے نے درخواست جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔

 

Related posts

سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا

Mobeera Fatima

بھارتی جارحیت سے کہاں کہاں شہادتیں ہوئیں، ترجمان پاک فوج نے تفصیلات بتا دیں

Mobeera Fatima

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، اڈیالہ جیل کے اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment