Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشیا کپ، بھارتی کھلاڑیوں کو سابق پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑ گیا، حب الوطنی پر سوال؟

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد سے ہاتھ ملانا پڑ گیا۔

سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، اس موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ٹیم کو بنگلہ دش کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد سے بھی ہاتھ ملانا پڑا۔

اس موقع پر وہ ہاتھ ملانے سے انکار نہ کر سکے، اس دلچسپ لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین بھارتی ٹیم کی حب الوطنی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش اور بھارتی کپتانوں نے مصافحہ نہیں کیا، ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان جاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملایا۔

Related posts

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو، لاگت میں مزید ایک ارب روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں، محمد یوسف

Mobeera Fatima

آمنہ شیخ نے 7 سال تک شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بتادی

Mobeera Fatima

Leave a Comment