Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو، لاگت میں مزید ایک ارب روپے کا اضافہ

پشاور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر، لاگت میں مزید 1 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے بعد بھی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہوئی۔

دستاویزات کے مطابق ار باب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا، اس وقت ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ لگایا گیا تھا۔

2021 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر 1 ارب 94 کروڑ تک پہنچ گئی، دستاویز کے مطابق 2024 میں منصوبے کی لاگت تیسری دفعہ بڑھا کر دو ارب 31 کروڑ کردی گئی۔

ہم نیوز اس معاملے پر صوبائی وزیر کھیل کا موقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

Mobeera Fatima

لاہور صرف ایک شہر نہیں، زندہ تاریخ کا میوزیم ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومت کا متنازعہ صدارتی آرڈیننس معطل کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment