Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ ، اگلے ہفتے ہونیوالی ملاقات بارے مشاورت

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور اگلے ہفتے ہونے والی ملاقات اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔

اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات ہو گی اور مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کریں گے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو گی جس میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔

Related posts

فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے صدور

admin

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، رابطہ سڑکیں بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment