Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

راولپنڈی اور فیصل آباد خواتین جیلیں قائم کرنیکی منظوری ، اصلاحات کا پلان طلب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جیل اصلاحات کا جامع پلان طلب کرلیا۔ 

مریم نواز کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد اور راولپنڈی میں خواتین جیلوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کی جبکہ پنجاب کے بخشی خانوں اورلاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا گیا  اور جیلوں کی سائبر سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

Related posts

انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

Mobeera Fatima

طلباء کا ہوسٹل سے بے دخلی اور انتظامی نااہلی کیخلاف احتجاج

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment