Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد،شوہر گرفتار

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

عائشہ جہانزیب نے تھانہ سرور روڈ میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا،جس میں کہا گیا کہ شوہر نے گالم گلوچ کی ،مجھے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کرکے عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،بعدازاں پولیس نے کینٹ کچہری لاہور میں عائشہ جہانزیب کے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کردیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

متاثرہ اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کاکہناہےشوہر نےرواں سال تین سے چاربارتشددکا نشانہ بنایا۔شوہرکےتشدد سے شدید چوٹیں آئیں اب قانونی جنگ لڑرہی ہوں۔

Related posts

چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا

admin

ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment