Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کُرم میں قیام امن کیلئے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کُرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

کُرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیے ہیں، معاہدے کے متن کے مطابق کُرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

2008میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا، واضح رہے کہ کُر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا۔

یاد رہے کہ جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہوسکے تھے۔ اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار، 2 کھلاڑی آؤٹ

Mobeera Fatima

اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کو مشورہ

Mobeera Fatima

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ، کوئٹہ میں سبزی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment