Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت

وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی ہے۔ سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے

کابینہ فیصلے کے مطابق آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ ایجنسی کا نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی۔ کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، ایک لاکھ ، 5 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

غزہ میں شدید غذائی قلت ، فلسطینی گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت اور انڈے پھر مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment