Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تمام جماعتوں نے فوج کا ساتھ دیا ، پاکستان ہے تو سیاست ہے ، صدر زرداری

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں افواج کیساتھ کھڑی ہوئیں ، پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی مزدوروں کی جماعت ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے ، اٹک کی تنظیم نے صدرمملکت کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Related posts

نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، یہ دوسری لا رہے ہیں، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment