Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا

آئی ایم ایف نے نئے قرضے پروگرام کے لئے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، ورچوئل مذاکرات میں چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہرین نے چاروں صوبوں سے ورچوئل مذاکرات کیے، آئی ایم ایف کے ماہرین نے ہر صوبائی حکومت سے الگ الگ مذاکرات کئے جس میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران بھی شامل تھے۔

زرعی آمدن پر صوبوں نے آئی ایم ایف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے اور زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کیلئے دو دن کا وقت مانگ لیا ہے۔چاروں صوبائی حکومتیں 12 جولائی تک پلان جمع کرائیں گی۔

ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہوگی، زرعی آمدن پر ا نکم ٹیکس کے ریٹ بھی نارمل انکم ٹیکس کے حساب سے ہوں گے، زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آجائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کئے، آئی ایم ایف نے خیبرپختونخوا کے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ کو بھی سراہا۔

Related posts

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر اطیمنان کا اظہار

admin

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اے ایس آئی کو 3 سال قید

admin

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں ، تحریک انصاف کا صدر اور وزیر اعظم کو خط

Mobeera Fatima

Leave a Comment