Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈا پور کا سامان کے پی ہائوس اسلام آباد سے غائب

ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا سامان کے پی  ہاؤس اسلام آباد  سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع  کے مطابق کے پی کے ہاؤس اسلام آباد  سے  وزیراعلیٰ  کے 2 آئی فون 15 پرو میکس غائب ہوئے ہیں جبکہ دیگر سامان میں ان کا پرس، دستاویزات  سمیت اسلحہ لائسنس  بھی شامل  ہے۔

موبائل  گم ہونے سے اہم نمبر بھی چلے گئے جس سے  سی ایم  بہت  پریشان ہیں، انہوں نے میٹنگ میں اراکینِ اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے فون نمبرز مانگ لیے۔

 صوبائی وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے  موبائے اور دیگر سامان کے پی  ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد  لے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے سامان میں نقدی، کپڑے  اوردستاویزات بھی  شامل  ہے، وزیرِ اعلیٰ کی گاڑی کے شیشے  آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نےتوڑے جس کی ویڈیو موجود ہے۔

Related posts

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی

Mobeera Fatima

وزیر اعظم انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ، ولی عہد سے بھی ملاقات متوقع

Mobeera Fatima

ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے33 پیسے کا اضافہ

admin

Leave a Comment