Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جنگ بندی کے بعد اب اسے برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے، چین

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اب اسے برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق موجودہ بحران کے اثرات سے عالمی معیشت اور ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے ہیں جبکہ جنگ کے نتائج کا بوجھ عالمی برادری پر نہیں پڑنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنگ دوبارہ نہ ہو، یہ عالمی برادری کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور خطے میں مستقل امن کے قیام کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ عالمی سطح پر تعاون اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Related posts

بھارت ، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ، 35 زخمی

Mobeera Fatima

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ، ننکانہ صاحب میں جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

حسینہ واجد کو بڑا جھٹکا ، بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment