Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کے خطرے سے متعلق حیران کن تحقیق

امریکا میں ہونے والی ایک بڑی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ازدواجی حیثیت کینسر کے خطرے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

جریدہ کینسر ریسرچ کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ افراد میں شادی شدہ افراد کے مقابلے میں مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں امریکا بھر کے 4 ملین سے زائد کینسر کیسز کا تجزیہ کیا گیا، جسے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیقات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

نتائج کے مطابق غیر شادی شدہ افراد میں تقریباً تمام اقسام کے کینسر کا خطرہ نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ رجحان مختلف آبادیاتی گروہوں میں یکساں طور پر دیکھا گیا، جس سے صحت پر سماجی اور طرزِ زندگی کے عوامل کے اثرات پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

تحقیق میں صنفی فرق بھی نمایاں رہا۔ نتائج کے مطابق غیر شادی شدہ مردوں میں شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ 70 فیصد زیادہ پایا گیا۔

خواتین میں یہ فرق مزید زیادہ تھا، جہاں غیر شادی شدہ خواتین میں شادی شدہ خواتین کے مقابلے میں خطرہ 85 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔

Related posts

چین کی ترقی ہم سب کیلئے قابل تقلید مثال ہے، وزیر اعظم

admin

ملک بھر میں حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Mobeera Fatima

تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment