Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مصر میں قدیم نوادرات کے سب سے بڑے عجائب گھر کا افتتاح

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اہرامِ مصر کے قریب دنیا کے سب سے بڑے قدیم نوادرات کے عجائب گھر ’گرینڈ ایجپشن میوزیم ‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

مصر کے صدر عبدالفتح سیسی نے اہرام مصر کے قریب عظیم الشان عجائب گھر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے صدور، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔

طوطن خامن کے مقبرے سے ملنے والے نایاب زیورات سے لے کر فراعنہ مصر کے ادوار کے عظیم الشان مجسمے اور صدیوں پرانے ایک لاکھ سے زائد قدیم مصری نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔ 120 ایکڑ پر پھیلا میوزیم فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے دوگنا بڑا ہے ، منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔

مصر کے وزیرِاعظم مصطفیٰ مدبولی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب نے اس منصوبے کا خواب دیکھا تھا، یہ میوزیم کو مصر کی جانب سے پوری دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے، ایک ایسی قوم کی طرف سے جس کی تاریخ 7 ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات: بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے پر جرمانہ، ملک بدری کا حکم

Mobeera Fatima

ریپڈ سپورٹ فورسز کا اپنی حکومت قائم کرنیکا اعلان ، سوڈان کی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے

Mobeera Fatima

تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment