Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے ، دو روز قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر سے علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دونوں اپوزیشن لیڈرز نے عدالتوں میں کیسز کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ سینیٹ میں رکن جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کا فیصلہ کل ہو گا۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا

Mobeera Fatima

غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض

admin

اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment