Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ہوائی جہاز کو شمسی توانائی سے چلانے کا کامیاب تجربہ

شمسی توانائی سے گھروں میں بجلی فراہم کرنے کے بعد اب ہوائی جہاز کو بھی سولر انرجی سے چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔

جلد ہی سولر انرجی سے چلنے والے جہاز بھی بن جائیں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سولر اسٹریٹوس نامی کمپنی کی ٹیم نے شمسی توا نائی سے چلنے والے برقی ہوائی جہاز کو 10 ہزار میٹر کی بلندی پر اڑا کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سولر پر ہوائی جہاز چلانے کا مقصد ہوائی مسافروں کو سستے ہوائی ٹکٹ فراہم کرنا ہے اور اس سے ایندھن کی بھی بچت ہو گی، شمسی توا نائی سے چلنے والے جہازوں کی وجہ سے مسافرسستے ہوائی سفر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز کامیاب تجربے کے بعد کمرشل ہوائی جہاز کی طرح اونچائی پر اڑتا ہوا دیکھا جائے گا۔ اس بارے میں کمپنی کے بانی رافیل ڈومجان کا کہنا ہے کہ شمسی جہاز کو تجارتی جہاز کی سطح پر لانے کے چیلنج پورا کریں گے اور سولر جہاز سے فی سیکنڈ 300 ٹن ایندھن جلانے کے رجحان کو بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment