Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے نئی اپڈیٹس کا اعلان کر دیا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے ٹی وی اسکرینز پر یوٹیوب کے تجربے کو زیادہ دلچسپ اور ناظر دوست بنانے کے لیے پانچ نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوب کے سینئر ڈائریکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ کرٹ وِلمز کے مطابق ٹی وی اسکرین پر کام کرنے والے چینلز کی وہ تعداد جنہوں نے چھ ہندسوں سے زائد آمدنی حاصل کی ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں 45  فیصد بڑھ چکی ہے، جس سے اس پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

نئی فیچرز میں شامل اہم تبدیلیاں

1. کریئیٹرز اب 2 میگا بائٹ کی بجائے 50 میگا بائٹ تک کی تھمبنیل یوٹیوب پر اپلوڈ کر سکیں گے، تاکہ 4K ریزولیوشن والی تصاویر استعمال کی جا سکیں۔

2. نیا اے آئی پاورڈ فیچر ویڈیوز کو 1080p  سے HD میں اپ اسکیل کرنے کی سہولت دے گا اور مستقبل میں 4K  سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

3. چینل ہوم پیج پر ناظرین کے بہتر تجربے کے لیے امیمرسیو پریوِوزز اور شوز ڈیزائن متعارف کرائے جائیں گے، جس سے ویڈیوز مجموعی انداز میں دکھائی جائیں گی۔

Related posts

کیا اے آئی انسانی دماغ کی صلاحیتوں کو مفلوج کر رہی ہے ؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Mobeera Fatima

سندھ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

Mobeera Fatima

پاکستان میں 5G، بڑی پیشرفت سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment