عماد وسیم کے بعد قومی کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ فاسٹ باؤلر محمدعامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ سوچ بچار کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی باعث اعزاز ہے، بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، اب نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریٹائر ہونے والے دونوں کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔محمد عامر نے 2009ء میں عالمی کرکٹ میں ڈبییو کیا۔