Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

برائلر مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد گوشت کی فی کلو قیمت 446 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز گوشت کی فی کلو قیمت 453 روپے تھی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہونے سے برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 کی سطح پر برقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 292 روپے کلو، پرچون ریٹ 306 روپے کلو، برائلر مرغی کا گوشت 440 روپے کلو جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 324 مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

کراچی پولیس چیف کا جرائم کے خاتمے ، اصلاحات اور عوامی خدمت پر زور

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل

Mobeera Fatima

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment