Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عوام کی مشکلات میں اضافہ، دالیں مہنگی فروخت ہونے لگیں

فیصل آباد، مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، دالیں مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

دال چنا،بیسن،کالے چنے دیگر دالوں کی قیمتیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں،دال چنا کی سرکاری قیمت 250 روپے ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں بھی قیمت 285 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دال چنا پرچون بازاروں میں 300 روپے فی کلو تک بکنے لگی ہے اور کالے چنے کی سرکاری قیمت 240 روپے اور اور ہول سیل میں 285 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہے ہیں۔

کالے چنے صارفین کو310 روپے کلو تک بیچے جارہے اسی طرح دال ماش دھلی 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور بیسن240 روپے کے برعکس290 سے 300 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

Related posts

علاج کے بہانے آنیوالے افغان شہریوں کا پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

admin

راولپنڈی میں آج اور کل دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment