سعودی عرب کے ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ تمام اقسام کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے مکہ میں رہنا غیرقانونی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 ذوالقعدہ بمطابق 23 مئی 2024 سے 15 ذوالحجہ بمطابق 21 جون تک وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ میں رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں پر حج ضوابط کا اطلاق کیا جائے گا۔ اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔
وزٹ ویزے پرآنے والوں کو چاہئے کہ وہ کسی دوسرے شہر منتقل ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزارت حج کی جانب سے جاری ضوابط کے تحت پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔