Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی؛ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔

پہلا انڈر 19 ویمن ایشیا کپ ملائیشیا میں 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے روایت برقرار رکھتے ہوئے انڈر 19 ویمن ایونٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں نیپال کے ساتھ گروپ اے کا حصہ ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو گا۔ 16 دسمبر کو پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جبکہ گروپ مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپس کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر فور میں پہنچیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، امریکا نے 4 پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

سول نافرمانی تحریک کے معیشت پر برے اثرات ، زرمبادلہ کے ذخائر متاثر ہونگے

Mobeera Fatima

لاہور، گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment