Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسد حکومت کا تختہ الٹنے والے ابو محمد الجولانی عراق میں بھی لڑے ، 5 سال امریکی قید میں رہے

شام میں باغی گروپ نے ابو محمد الجولانی کی قیادت میں بشارالاسد کی وفادار حکومتی فورسز کو حیران کن طور پر پسپا کرتے ہوئے دارالحکومت دمشق کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

1982 میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں پیٹرولیم انجنیئر کے گھر پیدا ہونے والے ابو محمد الجولانی کا اصل نام احمد حسین الشراء ہے، 1989 میں ان کا خاندان شام واپس آ کر دمشق کے قریب رہائش پذیر ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق تحریک حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی 2016 سے بشار الاسد کے جبر سے آزاد شام میں ایک قابل اعتماد قیادت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ابو محمد الجولانی نے تقریباً ایک دہائی سے اپنی تنظیم حیات تحریر الشام کو دیگر مسلح قوتوں سے الگ کر کے صرف شام میں “اسلامی ریاست” کے قیام پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا

Mobeera Fatima

تلک ورما ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 3 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحلے کی فروخت معطل کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment